رباعیاتِ ساؔجِد

رسوم

1

اَعمال سے ہوتے ہیں مقاصد منظوم

مذہب کا مقاصد سے ہے روشن مقسوم

ہو جائیں مقاصد جو نظر سے اوجھل

اَعمال یہ رہ جاتے ہیں بے جان رسوم