رباعیاتِ ساجد

نیچا کبھی خود اُونچا نہیں ہو سکتا

کڑوا ہے جو خود میٹھا نہیں ہو سکتا

یہ امر حقیقت ہے کہ مملوک کوئی

ہمسر کبھی مالک کا نہیں ہو سکتا