رباعیاتِ ساؔجِد
1

ظاہر ہے ہر اِک چیز سے صنعت تیری

ہر حال میں غالب ہے مَشیّت تیری

ہر قول سدید اے مِرے خالِق تیرا

پوشیدہ ہر اِک بات میں حکمت تیری