رباعیاتِ ساؔجِد
1

اصحابؓ طلب کرتے نبیؐ سے اِمداد

آقاؐ کی تَوَجُّہ سے وہ ہوتے دِل شاد

کیا کیا تھیں عجب نعمتیں اُن کو حاصل

جو کہتے نبیؐ دِل میں خُدا کرتا صاد