← شوقِ فراواں
ملول رہتا نہیں چہرہ یہ بکھو میرا
درود بن گیا کیا خوب رنگ و بو میرا
نبیؐ کی یاد میں آنسو برستے رہتے ہیں
خدا کا شکر ادا یوں کرے لہو میرا
مرے حضورؐ ہی فرمائیں گے ڈھنگا کرم
بھریں گے آپؐ ہی سنکول آرزو میرا
نبیؐ کی راہ پہ قرباں جان و دل مرے
نبیؐ کے نام پہ حاضر ہے یہ گلو میرا
نبیؐ کے آپؐ عنایت سے ہیں سدا لبریز
یہ میرا جامِ سوال اور یہ سبد⚠️ میرا
خدا کا شکر ہے تار نگاہ رحمت سے
ہوا ہے چاق گریباں کا رفو میرا
نہیں ہے کوئی بھی خوف و ہراس ساجدؔ
نگہباں سدا اے خدا ! ہے تُو میرا