شوقِ فراواں

خدا کے دین کا وہ رہنما کہ صلِّ علیٰ

کریم ایسا شہِ اتقیا⚠️ کہ صلِّ علیٰ

خدا میں محوِ نبی یاں ہوا کہ صلِّ علیٰ

یوں آشنا سے ملا آشنا کہ صلِّ علیٰ

ہماری عقل و خرد سے وری⚠️ ہے شانِ رسول

بلند مرتبہ ہے وہ آپ کا کہ صلِّ علیٰ

مثالِ خاکِ درِ مصطفیٰ کی کوئی نہیں

یہ خاکِ پاک ہے وہ کیمیا کہ صلِّ علیٰ

میاں خالق و محبوب قربِ او اولیٰ

نبی سے حق نے تحسّن⚠️ وہ کہا کہ صلِّ علیٰ

مدینے میں ہے میسّر ہر اک مرض کی دوا

مدینے میں ہے وہ دارالشّفا کہ صلِّ علیٰ

نبی کی بزم میں ساجدؔ کی شاعری ہو قبول

کرم وہ طرف ہو میرے خدا! کہ صلِّ علیٰ