← شوقِ فراواں
1
خُدا کے دین کا وہ رہنما کہ صلِّ علیٰ
کریم ایسا شہِ اتقیا⚠️ کہ صلِّ علیٰ
2
خُدا میں محوِ نبی یاں ہوا کہ صلِّ علیٰ
یوں آشنا سے ملا آشنا کہ صلِّ علیٰ
3
ہماری عقل و خِرد سے وری⚠️ ہے شانِ رسُول
بُلند مرتبہ ہے وہ آپ کا کہ صلِّ علیٰ
4
مِثالِ خاکِ درِ مُصطفٰؐے کی کوئی نہیں
یہ خاکِ پاک ہے وہ کیمیا کہ صلِّ علیٰ
5
میاں خالِق و محبوب قُربِ او اولیٰ
نبی سے حق نے تحسّن⚠️ وہ کہا کہ صلِّ علیٰ
6
مدینے میں ہے میسّر ہر اِک مرض کی دوا
مدینے میں ہے وہ دارالشّفا کہ صلِّ علیٰ
7
نبی کی بزم میں ساؔجِد کی شاعری ہو قبول
کرم وہ طرف ہو میرے خُدا! کہ صلِّ علیٰ