← شوقِ فراواں
نبیؐ کے چاہنے والوں کے ہیں نبیؐ خدا
مرض ہیں اُن کے اُن کے خدا اور طبیبِ خدا
یہ التماس ہماری خدا قبول کرے
نہ ہو حبیبؐ سے ہر گز کوئی غریبِ خدا
نبیؐ کے دیں میں تقوی نشان ہے عزت کا
نہیں امیر سے ہر گز کوئی غریبِ خدا
ہے دل نشین تخیّلِ مصطفیٰؐ کی روح
مزاج ذاغ⚠️ خدا طبعِ عندلیب خدا
حسود ہوتے ہیں اہلِ کمال کے لاریب
جمال سے نہیں ہوتا کبھی رقیبِ خدا
تمام عمر گزرتی رسولؐ کے در پر
خدا نے لکھ دیا ہوتا مِرا نصیبِ خدا
ہے صنف نعت نہایت لطیف صنفِ سخن
ہیں ساجدؔ اس کے سخن ورِ خدا ادیبِ خدا