← شوقِ فراواں
1
نبیؐ کے چاہنے والوں کے ہیں نبیؐ خُدا
مرض ہیں اُن کے اُن کے خُدا اور طبیبِ خُدا
2
یہ التماس ہماری خُدا قبول کرے
نہ ہو حبیبؐ سے ہر گز کوئی غریبِ خُدا
3
نبیؐ کے دیں میں تقوی نشان ہے عزت کا
نہیں امیر سے ہر گز کوئی غریبِ خُدا
4
ہے دِل نشین تخیّلِ مصطفٰےؐ کی روح
مزاج ذاغ⚠️ خُدا طبعِ عندلیب خُدا
5
حسود ہوتے ہیں اہلِ کمال کے لاریب
جمال سے نہیں ہوتا کبھی رقیبِ خُدا
6
تمام عمر گزرتی رسُولؐ کے در پر
خُدا نے لکھ دیا ہوتا مِرا نصیبِ خُدا
7
ہے صنف نعت نہایت لطیف صنفِ سُخن
ہیں ساؔجِد اس کے سُخن ورِ خُدا ادیبِ خُدا