← شوقِ فراواں
1
شیدائے نبیؐ رنگ میں اُف نہیں کبھی کرتا
تخیّل میں لاریب توقف نہیں کرتا
2
جوہر کی طرف بھی دِل آتا ہے یہ سچ ہے
حُسن اپنے کا چرچا بھی کبھی نہیں کرتا
3
جس امر کو تائید نبیؐ کی نہیں ملتی
صوفی اُسے شامِل پہ تصوّف نہیں کرتا
4
دولت ہو اگر اُن کی حضوری کی میسّر
گنجینہ یاقوت بھی تخف⚠️ نہیں کرتا
5
بغداد ہے ویران تو کامِل ہے بِیاباں
ہے کون مسلمان جو تاثّف نہیں کرتا
6
مومن ہے وہی اُن کا کہ جو تابع فرمان
آقاؐ کی جو سنت میں تصرّف نہیں کرتا
7
بے ساختہ کہتا ہوں جو آئے مِرے دِل میں
ساؔجِد میں ذرا سا بھی تکلّف نہیں کرتا