شوقِ فراواں

بیاوِ سیّد و سرور جو خوں بجھاتے ہو

بھٹکتی نارِ جہنم کو تم بجھاتے ہو

خدا کی نعمتیں دن اور رات کھاتے ہو

جو ماتگے⚠️ ہو در مصطفیٰؐ سے پاتے ہو

درود کی جو انہیؐ سوغاتیں بھیجتے ہو

نصیب سوئے ہوئے اپنے تم جگاتے ہو

دعا سے خدا سے کریں آپؐ کے وسیلے سے

عبث فقان⚠️ سے یہ کیوں اپنا دل جلاتے ہو

نہیں ہے کوئی بھی مایوس رحمتِ حق سے

غلط یہ حرفِ شکایت زباں پہ لاتے ہو

عطا خدا کی ہے آپؐ کے تقسیمِ اُن کے ہاتھ کی ہے

دیا خدا کا شہِؐ دیں کے زر سے کھاتے ہو

سکون دل میں ساتا⚠️ ہے ساجدؔ خوب ہے

نبیؐ کی نعت مجھے جب بھی تم سناتے ہو