← شوقِ فراواں
1
ہوں لاکہ⚠️ راہ عِشق میں غم اور زیادہ
ہم شوق سے جھیلیں گے الَم اور زیادہ
2
تکلیف اُٹھائیں تو جگر اور ہو شاداب
دِل میں ہو غم شاہؐ سے دم اور زیادہ
3
اے ہمت مرداں! ابھی منزِل نہیں آئی
چلنا ہے ابھی چند قدم اور زیادہ
4
دشواریاں جتنی ہوں راہ شاہؐ رُسُل میں
ہم ہوتے ہیں خُوش حق کی قسم اور زیادہ
5
ہوتی ہی نہیں ختم کبھی قُرب کی راہیں
بڑھتے ہی چلے جاتے ہیں ہم اور زیادہ
6
آقائے دو عالَم کی نَوازِش سے مُسَلسَل
ہوتے ہیں شب و روز کرم اور زیادہ
7
ساؔجِد ہو لحد میں بھی ثَنا میری زُباں پر
آہوئے⚠️ قلم کا ہو یہ رم اور زیادہ