← شوقِ فراواں
1
ہم کو ہے اُنس ہر شہر شئے⚠️ خُوش دھن کے ساتھ
جیسے طیور کو ہے محبت چن کے ساتھ
2
غیر از حضورؐ بزم کوئی بزم ہی نہیں
صَحرا ہمیں بِہِشت ہے شاہؐ زمن کے ساتھ
3
میرا وطن وہی ہے جہاں ہیں حضورؐ
دِل ہر کسی کا ہے لگا اپنے وطن کے ساتھ
4
جو میرے دِل پر خال سویدا ہے نقشِ گیر
مجھ پر کرم ہیں لاکہ⚠️ اس داغ گھن کے ساتھ
5
جَلوے تمام آنئے⚠️ ہیں حسن ذات کے
سب روقیں⚠️ ہیں باغ کی سرو و سمن کے ساتھ
6
ہم دشت تِیرَگی سے گزر جائیں گے بخیر
اُن کے مہ جمال کی روشن کرن کے ساتھ
7
ساؔجِد نبیؐ کے در سے میں لِپٹا رہوں سدا
وابستہ یہ غلام رہے محبین کے ساتھ