← شوقِ فراواں
1
در پر اپنے وہ شہرِ حسن بلائے تو سی
اپنی رحمت کا کرشمہ یہ دکھائے تو سی
2
ایک ہی اُنؐ کی زیارت سے بدل جائے نصیب
جلوہ ذات خُدا دِل میں سمائے تو سی
3
اُنؐ کی راہوں میں دِل و جان نچھاور کر دوں
میرا آقا میرے گھر پر کبھی آئے تو سی
4
دور اَفلاک سے میں بات کروں گا مکمل کر
وہ بتائید خُدا ہاتھ میں آئے تو سی
5
کرب پیہم کا دھواں آن میں اُڑ جائے گا
دِل میں ذِکر شہرِ⚠️ دیں رنگ جمائے تو سی
6
چار جانِب اُسے اَنوار نظر آئیں گے
قصہ اِک خوان نبیؐ سے کوئی کھائے تو سی
7
دِل کی دُنیا ہی بدل جاتی ہے ساؔجِد
میں فِدا جاؤں کوئی نعتِ نبیؐ سنائے تو سی