شوقِ فراواں

معنی پرست ہی تو حقیقت پرست ہے

کب ہے خدا پرست جو صورت پرست ہے

پیکر رسولؐ کا ہے تجلی گہ⚠️ خدا

سمجھا جو بے یقین وہ صداقت پرست ہے

ذاتِ قدیم کا ہے مسافر جمال مست

جاہل ہے جو کہے "وہ قدامت پرست ہے "

ہوتا نہیں ہے ذہن ہر اک شخص کا رسا

وہ حق پر ہے جو حق کا روایت پرست ہے

نسبت رسولؐ پاک کی تسکیں نواز ہے

اُس کو نہیں قرار جو دولت پرست ہے

مشق تصور نبیؐ جس کو ہوئی نصیب

اللہ کا ولی ہے حقیقت پرست ہے

نیت ہے جس کی صاف وہ ساجدؔ ہے پاک جاں

بے کار اُس کے لیے کار اُس کی شہرت پرست ہے