شوقِ فراواں
1

اُنؐ کے در سے جو لگا ہے وہ بُلند اقبال ہے

حق تعالیٰ کے کرم سے دائماً خُوش حال ہے

2

منزِل طَیَّبہ کے راہی کو کوئی کھٹکا نہیں

مصطفٰؐے کا ہر گَدا رحمت سے مالا مال ہے

3

مہریباں کے روپ میں صیاد کی ہیں سازشیں

خاک کا ہم رنگ بھلیس⚠️ لعیں کا جال ہے

4

بات اُن کے نام ایواؤں کی ہے سب سے بڑا

منفرد اُن کی ادا اُن کی اِک انوکھی⚠️ چال ہے

5

مصطفٰؐے کے داسطے حق نے جہاں پیدا کیا

جنت الفردوس اُنؐ کے بہر استقبال ہے

6

روز و شب اپنے گزرتے ہیں سرُور و کیف میں

آپؐ کے لُطف و کرم سے دِل کا اچھا حال ہے

7

چاہیے سوزِ درون ساؔجِد نبیؐ کی نعت کو

رائیگاں اس بزم میں سب ساز اور سرتال ہے