← شوقِ فراواں
1
معنی پرست ہی تو حقیقت پرست ہے
کب ہے خُدا پرست جو صورت پرست ہے
2
پَیکر رسُولؐ کا ہے تجلی گہ⚠️ خُدا
سمجھا جو بے یقین وہ صداقت پرست ہے
3
ذاتِ قدیم کا ہے مسافِر جمال مست
جاہل ہے جو کہے "وہ قدامت پرست ہے "
4
ہوتا نہیں ہے ذہن ہر اِک شخص کا رسا
وہ حق پر ہے جو حق کا روایت پرست ہے
5
نِسبت رسُولؐ پاک کی تسکیں نَواز ہے
اُس کو نہیں قرار جو دولت پرست ہے
6
مشق تَصَوُّر نبیؐ جس کو ہوئی نصیب
اللہ کا ولی ہے حقیقت پرست ہے
7
نیت ہے جس کی صاف وہ ساؔجِد ہے پاک جاں
بے کار اُس کے لیے کار اُس کی شہرت پرست ہے