← شوقِ فراواں
دل ہے وہ حقیقتاً جو پر گداز ہے
لبریز دردِ دل سے محبت کا ساز ہے
ہو گا نبیؐ کے نام سے فرو عمل سفید
در عفو و مغفرت کا شب و روز باز ہے
اللہ کے حبیبؐ سے روقنِ⚠️ جہاں کی ہے
اللہ کے حبیبؐ پر عالم کو ناز ہے
اُنؐ کے غلام کو رہو عرفاں کا کیف ملا
حالانکہ راہبگزار یہ بے حد دراز ہے
رُوئے رسولؐ پاک سے ظاہر خدا کی ذات
سینہ جناب مصطفیؐ کا رنج⚠️ راز ہے
ہم اُن کی راہبگزار کے ہوں رہرو تمام عمر
خدمت میں شاہؐ دیں کے یہ عرض نیاز ہے
ساجدؔ کرم خدا کا ہے اُس کا رفیق جاں
نیت ہے جس کی صاف اور دل پاکباز ہے