شوقِ فراواں
1

دِل ہے وہ حقیقتاً جو پر گُداز ہے

لبریز دردِ دِل سے محبت کا ساز ہے

2

ہو گا نبیؐ کے نام سے فرو عمل سفید

در عفو و مغفرت کا شب و روز باز ہے

3

اللہ کے حبیبؐ سے روقنِ⚠️ جہاں کی ہے

اللہ کے حبیبؐ پر عالَم کو ناز ہے

4

اُنؐ کے غلام کو رہو عِرفاں کا کیف ملا

حالانکہ راہبگزار یہ بے حد دراز ہے

5

رُوئے رسُولؐ پاک سے ظاہر خُدا کی ذات

سینہ جناب مصطفٰؐے کا رنج⚠️ راز ہے

6

ہم اُن کی راہبگزار کے ہوں رہرو تمام عمر

خِدمت میں شاہؐ دیں کے یہ عرض نِیاز ہے

7

ساؔجِد کرم خُدا کا ہے اُس کا رفیق جاں

نیت ہے جس کی صاف اور دِل پاکباز ہے