شوقِ فراواں
1

اُن کا جو حاشیہ بردار نظر آتا ہے

قُدسیوں کا ہمیں سالار نظر آتا ہے

2

حاضری کیوں نہیں دیتا وہ نبیؐ کے در پر

جان سے اپنے جو بے زار نظر آتا ہے

3

ہم نے گرداب میں دیکھا جو وہ صفینہ کل رات

رحمتِ حق سے وہی پار نظر آتا ہے

4

لے کے آپؐ کا نام آپؐ کا پھونکا⚠️ کسی نے اس کو

شجرِ خشک⚠️ سرمردار نظر آتا ہے

5

تشکی⚠️ اُس کو زیارت کی ہے پہلے سے فرزوں⚠️

گو کہ گُنبد ایکی⚠️ ہر بار نظر آتا ہے

6

راتہ⚠️ معرفت حق کا بہت ہے دُشوار

آپؐ کے لُطف سے ہموار نظر آتا ہے

7

آپؐ کا نام ہے ہر اِک زُباں پر ساؔجِد

ہر کوئی عاشق سرکارؐ نظر آتا ہے