← شوقِ فراواں
آتا ہے نظر دیکھیں جو ہم دل کی نظر سے
ہے حق کی عطا جو بھی ملا آپؐ کے در سے
واصل ہوئے اللہ سے ہے سب آپؐ کے در سے
آتی ہے طیبہ وصل کی ضیا قمر کے در سے
کھل جاتے ہیں اک آن میں باطن کے درچے⚠️
اللہ کے محبوبؐ کے اک لطف نظر سے
عظمت پہ فدا ہوتے ہیں یاقوت و جواہر
عظمت کو مجبت ہے کہاں گوہر و زر سے
کثرت سے درود آپؐ پہ تم⚠️ پڑھ کے دیکھو
پھر دیکھنا کیا ہوتا نہیں اس کے اثر سے
اللہ کی یہ دینؐ محبت شاہؐ دین کی
بلتا نہیں گوہر بھی یہ سبھی علم و ہنر سے
ہم شاہؐ ولایت پہ فدا دل سے ہیں ساجدؔ
ہاتھ آئی یہ دولت ہمیں اللہ کے گھر سے