← شوقِ فراواں
1
آتا ہے نظر دیکھیں جو ہم دِل کی نظر سے
ہے حق کی عطا جو بھی ملا آپؐ کے در سے
2
واصِل ہوئے اللہ سے ہے سب آپؐ کے در سے
آتی ہے طَیَّبہ وَصل کی ضِیا قمر کے در سے
3
کھل جاتے ہیں اِک آن میں باطِن کے درچے⚠️
اللہ کے محبوبؐ کے اِک لُطف نظر سے
4
عظمت پہ فِدا ہوتے ہیں یاقوت و جواہر
عظمت کو مجبت ہے کہاں گوہر و زر سے
5
کثرت سے درود آپؐ پہ تم⚠️ پڑھ کے دیکھو
پھر دیکھنا کیا ہوتا نہیں اس کے اثر سے
6
اللہ کی یہ دینؐ محبت شاہؐ دین کی
بلتا نہیں گوہر بھی یہ سبھی علم و ہنر سے
7
ہم شاہؐ وِلایت پہ فِدا دِل سے ہیں ساؔجِد
ہاتھ آئی یہ دولت ہمیں اللہ کے گھر سے