شوقِ فراواں
1

کیا ہیں خُوش بخت نبیؐ کے جو ہوئے متوالے

گُل جہاں سے ہیں جن خُدا لوگ محبت والے

2

نام لیوا ہیں شہرؐ دیں کے غموں سے آزاد

سرخرو دَہر میں ہیں آپؐ کی نِسبت والے

3

دِل اگر صاف ہے تَسکین مُقدّر اُس کا

رِتے ہیں کرب سے بے بے حال کدورت والے

4

اُن کے چہروں سے عَیاں ہوتی ہے اِک خاص ضِیا

صاف آتے ہیں نظر اُن سے قرابت والے

5

اپنے سرمایہ اِخلاص پہ ہے فخر انہیں

گوہر و زر پہ کریں ناز یہ دولت والے

6

جن کے دِل میں ہے بھی گُنبد خضریٰ کی بہار

لوگ ہوتے ہیں حقیقت میں وہ قِسِمت والے

7

جن کی صحبت میں سُکوں ملتا ہے دِل کو ساؔجِد

بندے ہوتے ہیں خُدا کے وہ سعادت والے