← شوقِ فراواں
1
جہاں سارا ہے پیغمبرؐ جہاں کے لیے
تمام نعتیں آقائے مِہرباں کے لیے
2
مدینے جاؤں مِرا دِل ہے رات دِن مُضطَر
پرندہ جیسے ہو بے چین آشیاں کے لیے
3
کوئی بھی چیز لُبھاتی نہیں مِرے دِل کو
ترس گئی ہے نظر اُن کے آستاں کے لیے
4
مشرفِ آپؐ کے قدموں سے عرشِ پاک بُہوا⚠️
یہ بات فخر کی ہے بامِ آسماں کے لیے
5
سمَجھ میں آ نہیں سکتی وہ ذات ہے ہمتا
نِشاں چاہیے کچھ ذات بے نِشاں کے لیے
6
نہیں ہے علمِ کی دولت نہ کوئی استعداد
نہیں ہے کچھ بھی مِرے پاس امتحاں کے لیے
7
سہارا اور نہیں چاہیے مجھے ساؔجِد
نبیؐ کا نام ہے کافی مجھے اماں کے لیے