شوقِ فراواں

انوار ہی انوار سراسر شبِ معراج

تھا بسکہ عیاں خالقِ اکبر شبِ معراج

جس کے تھے فقط آپ شاہد⚠️ شبِ معراج

حق کا تھا وہ متواجِ⚠️ سمندر شبِ معراج

ہر لحظہ نئی شان نئی آن تھی اُن کی

شاداں تھے بہت شائقِ⚠️ محشر شبِ معراج

کی سارے رسولوں کی امامت شہِ دیں نے

مل⚠️ نبیوں کے تھے آپ ہی سرور شبِ معراج

حوریں تھیں کھڑیں اُن کی سلامی کو ادب سے

ہر سمت فرشتوں کے تھے لشکر شبِ معراج

اللہ نے بخشی تھی انہیں نعمتیں کوثر⚠️

تھے آپ شفاعت کے پیمبر شبِ معراج

محراب و در و بامِ زمرّد کے بنے تھے

ساجدؔ تھی فضا خوب معطّر شبِ معراج