← شوقِ فراواں
1
فیضِ سُلطاں ہے رواں دِن رات دریا کی طرح
پڑ⚠️ میں قُدسی آپ کا وزِ⚠️ عرشِ اعلیٰ کی طرح
2
عالَمِ ایجاد میں ہیں آپ ہی اپنی مِثال
کوئی پیغمبر نہیں ہے شاہِ والا کی طرح
3
مُونِسِ آشفتہ حالاں اور کوئی کب ہوا؟
رحمت لِلعالَمین جانِ تمنّا کی طرح
4
آگے پیچھے دیکھتے ہیں اِک نظر میں شاہِ دیں
ہے سراپا آپ کا اِک چشمِ بینا کی طرح
5
شب بھر ہوتی ہے اِس جا دِن گزرتا ہے وہاں
رات دِن گنتے ہیں اپنے دشت پیما⚠️ کی طرح
6
کوئی بھی اُن کی طرح ہرگِز نہیں آفاق میں
جس طرح کوئی نہیں ہے حق تعالیٰ کی طرح
7
رنگِ رو⚠️ جدّہ سے تا شہرِ نبی ہے تابناک
ساؔجِد اُس کا ذرّہ ذرّہ طُورِ سینا کی طرح