← شوقِ فراواں
1
جب وہ رؤیا میں نہیں آتے تو گھبراتی ہے روح
لگتا ہے یوں جِسم سے میرے اُڑی جاتی ہے روح
2
سکتے چھا جاتا ہے دِل میں اُن کی یادوں کے بغیر
جب شہِ دیں کا خِیال آتا ہے لوٹ آتی ہے روح
3
یہ ہے سب فیضانِ محبوبِ خُدا کے لُطف کا
کیا عجب دِلکش مناظرِ دِل کو دکھلاتی ہے روح
4
جان کو کرتی ہے روشن اُن کی رحمت کی ضِیا
خود چمک جائے پھرے کو بھی چمکاتی ہے روح
5
اُن کے ابرِ لُطف سے کھلتا ہے باغِ آرزو
صورتِ فصلِ بہاراں خوب لہراتی ہے روح
6
جلتے ملتے⚠️ ہیں بصیرت اور وِجدان کے چِراغ
گوش و دیدہ پر نہایت لُطف فرماتی ہے روح
7
دِل میں ساؔجِد جب اُتر جاتی ہے کف⚠️ مُصطفٰؐے
سرخوشی سے نعتِ سُلطاں جہاں گاتی ہے روح