← شوقِ فراواں
1
اَنوار ہی اَنوار سراسر شبِ مِعراج
تھا بسکہ عَیاں خالِقِ اکبر شبِ مِعراج
2
جس کے تھے فقَط آپ شاہد⚠️ شبِ مِعراج
حق کا تھا وہ متواجِ⚠️ سَمُندر شبِ مِعراج
3
ہر لحظہ نئی شان نئی آن تھی اُن کی
شاداں تھے بہت شائقِ⚠️ مَحشَر شبِ مِعراج
4
کی سارے رسولوں کی امامت شہِ دیں نے
مل⚠️ نبیوں کے تھے آپ ہی سرُور شبِ مِعراج
5
حوریں تھیں کھڑیں اُن کی سلامی کو ادب سے
ہر سِمت فرشتوں کے تھے لشکر شبِ مِعراج
6
اللہ نے بخشی تھی انہیں نعمتیں کوثر⚠️
تھے آپ شفاعت کے پَیمبر شبِ مِعراج
7
محراب و در و بامِ زمرّد کے بنے تھے
ساؔجِد تھی فضا خوب معطّر شبِ مِعراج