← شوقِ فراواں
1
جس دِل میں یاد سیّدِؐ عالَم نے گھر کیا
درد و غم و الَم نے وہاں سے سفر کیا
2
ممکِن نہیں غیرِ نبیؐ معرفتِ حق
بسکہ بیاں طویل تھا مُختَصَر کیا
3
ہوتا اُسی قدر ہے وہ مشکول⚠️ ذات ہو
جس پر نبیؐ کے شوق نے جتنا اثر کیا
4
اللہ کے حبیبؐ کے در سے جو پھیر گیا
قِسِمت کی گردشوں نے اُسے در بدر کیا
5
طاقت سے بڑھ کے دور کے طائر جو نکل گیا
تندی باد نے اُسے بے بال و پر کیا
6
پروانہ وار جاں ہے فِدا اُن کے نُور پر
یادِ نبیؐ کو وقف یہ خون جگر کیا
7
ساؔجِد رہی نہ فکر نہ گردِ و پیش مجھے
ان کے خِیال نے مجھے یوں بے خبر کیا