← شوقِ فراواں
1
جو بھی خلوصِ دِل سے کرے استقبالِ فیض
اِس کو ملے ضرور درِ شاہوار فیض
2
اللہ کا حبیب ہے رحمتِ جہاں کی
سارا جہاں آپ کے ہے زیرِ بار فیض
3
اُنس و ملک کہ حور و پری مِشک و رنگ و نُور
کروں⚠️ و عرش و ماہ و خور⚠️ آئینہ دار فیض
4
جنّت ہے جلوہ گاہ محمدؐؐؐ کے نُور سے
حیران فرشتے دیکھ کے ہیں شاہکار فیض
5
ہر صبح و شام اُن کو میسّر ہیں راحتیں
بخشی خُدا نے جن کو پناہِ حِصار فیض
6
اِس سِمت رحمتوں کی بڑی⚠️ ہیں بدلیاں
کرتی ہے رُخِ چدھر⚠️ کا یہ بادِ بہار فیض
7
شُکرِ خُدا نصیب ہوئی اُلفتِ⚠️ رسُول
ساؔجِد خُدا کے فضل سے ہے ریزہ خَوار فیض