← شوقِ فراواں
رفیقیں دیکھیں سفینے کی طرف
ہیں رواں زائرِ مدینے کی طرف
ہجرِ عمرہ منتظر ہیں اہلِ شوق
صوم کے نوری مہینے کی طرف
جانبِ غار حرا ہو جب سفر
دیکھنا پھر کیا سینے⚠️ کی طرف
اُن کے لب پر ہو سدا مہرِ سکوت
ہے نظر جن کی خزینے کی طرف
چاہے جس کو حقیقت کا سراغ
دیکھے وہ اُس آئینے کی طرف
دُور تک شہرِ نبی آیا نظر
ہم نے دیکھا جب بھی سینے⚠️ کی طرف
دل میں ساجدؔ ہے فقط یادِ نبی
ہے نظر جب سے مدینے کی طرف