شوقِ فراواں
1

دِل ہے وہ دِل ہو جس میں رسُولِ خُدا کا عِشق

اللہ کے حبیب شہِ دو سرا کا عِشق

2

ملتا نہیں یہ رتبہ ریاضت کے زور سے

اِنعام ہے کریم کا شاہِ بدری⚠️ کا عِشق

3

ممکِن نہیں بغیرِ نبی حق کی معرفت

بے عِشقِ مُصطفٰؐے نہیں ملتا خُدا کا عِشق

4

قُرباں اُن کے جان و جگر تھے رسُول پر

اصحاب کو حضور سے تھا انتہا کا عِشق

5

وہ دِل مِثالِ ساغَرِ کیفیت نما ہوا

دامان میں ہے جس کے شہِ انبیا کا عِشق

6

ذاتیں ہیں دو جُدا نہیں لیکن زیک⚠️ فکر

خیرالوریٰ کا عِشق ہے ربِّ العلیٰ کا عِشق

7

ساؔجِد کسی کو تخت ملا ہے کسی کو خن⚠️

بخشا مجھے خُدا نے ہے آلِ عبا کا عِشق