شوقِ فراواں
1

رفیقیں دیکھیں سفینے کی طرف

ہیں رواں زائرِ مدینے کی طرف

2

ہجرِ عمرہ مُنتَظر ہیں اہلِ شوق

صوم کے نُوری مہینے کی طرف

3

جانِبِ غار حرا ہو جب سفر

دیکھنا پھر کیا سینے⚠️ کی طرف

4

اُن کے لب پر ہو سدا مہرِ سکوت

ہے نظر جن کی خزینے کی طرف

5

چاہے جس کو حقیقت کا سراغ

دیکھے وہ اُس آئینے کی طرف

6

دُور تک شہرِ نبی آیا نظر

ہم نے دیکھا جب بھی سینے⚠️ کی طرف

7

دِل میں ساؔجِد ہے فقَط یادِ نبی

ہے نظر جب سے مدینے کی طرف