شوقِ فراواں
1

یہ عرض ہے حضورِ رِسالت مآبؐ میں

ساؔجِد کا نام بھی ہو خصوصی کتاب میں

2

یہ آرزوئے دِل مِری پوری ہو اے خُدا!

آئیں نظرِ رسُولِ خُدا روزِ خواب میں

3

میرے دِلِ حَزیں کو بہت حوصلہ ہوا

گُل ذِکرِ بجھ⚠️ گیا تھا شفاعت کے باب میں

4

ہم کو بھی ہو اِلٰہی! عطا نُورِ معرفت

کچھ بھی رہے نہ رازِ حقیقت حِجاب میں

5

حاصل جنہیں ہے نِسبتِ عالی حضورؐ کی

پڑتے نہیں وہ زِندگی بھر اِضطِراب میں

6

رخسارِ مُصطفٰؐے کی تجلّی کا فیض ہے

جو نُور منعکس ہے، مہ و آفتاب میں

7

ساؔجِد قسم خُدا کی اسے خوف ہے نہ غم

ذِکرِ درود جس کے ہے فرضِ⚠️ حِساب میں