شوقِ فراواں
1

یوں جامِ زِندگی میں شہد کا رس گھول لیتے ہیں

ہم اِک تسبیح⚠️ جب صلّی علیٰ⚠️ کی ذوق⚠️ لیتے ہیں

2

ہے وِجدان کہتے ہیں وہ میزانِ اہلِ دِل کی

بالیقین⚠️ مُصطفٰؐے وہ حالِ دِل کا قول لیتے ہیں

3

نبیؐ کے کارپردازوں⚠️ کو فُرصت ہی نہیں کوئی

قیمت⚠️ ہے یہ ہم لوگوں سے نہیں⚠️ کر بول لیتے ہیں

4

جو اہلِ شوق جاں دیتے ہیں شاہِ دیں کی خِدمت⚠️ پر

انہیں پھر سے مرنے کو یہ جینا مول لیتے ہیں

5

چدھر⚠️ دیکھیں دکھائیں دیں انہیں اَنوارِ قدرت کے

سبقِ توحید کا جو اپنے دِل میں گھول لیتے ہیں

6

خُدا کی جن پہ رحمت ہے انہیں خَلوت بھی جلوت ہے

جھکا⚠️ کر گردنیں اپنی درِ دِل کھول لیتے ہیں

7

پڑے ہیں شاہ کے کوچے میں جو ژولیدہ⚠️ مو ساؔجِد

گِرہ کتنی ہی پیچیدہ ہو دِل کی کھول لیتے ہیں