شوقِ فراواں
1

بازنِ⚠️ حق شہِ دیں ملا و شان دیتے ہیں

جو بے زُباں ہیں اُن کو زبان دیتے ہیں

2

خُدا کی رحمتیں اُن پر برستی ہیں دوام

رسُولِ پاک پہ جو لوگ جان دیتے ہیں

3

حضور کرتے ہیں جب خاص ہم پہ چشمِ کرم

نئی زمین نیا آسمان دیتے ہیں

4

بغیرِ آپؐ کے پانا خُدا کا ناممکن⚠️

وہی خُدائے احَد کا نشان دیتے ہیں

5

نبیؐ کے ہاتھ سے بٹتے ہیں تخت و تاج تمام

پناہ سب کو وہی مِہربان دیتے ہیں

6

خُدا سے مانگنے کو نُورِ فیض دِل والے

حبیبِ حق کو بیچ⚠️ درمیان دیتے ہیں

7

انہیؐ کے کھاتے ہیں ساؔجِد دیئے ہوئے لقمے⚠️

حبیبِ ربِّ جہاں ہم کو دان⚠️ دیتے ہیں