← شوقِ فراواں
1
اُن کو اللہ کی ہم شانِ اَتَم جانتے ہیں
جو حقیقت ہے نبیؐ کی اسے کم جانتے ہیں
2
تَذکِرے اُن کی سخاوت کے سنیں شاہوں سے
اُن کا معیارِ عطا اہلِ کرم جانتے ہیں
3
شاہِ دیں روحِ سراپا ذوہمۂ⚠️ رَعنائی
آپؐ بے سایا عرب اور عجم جانتے ہیں
4
عرش اور فرش ہوئے آپؐ کی خاطِر پیدا
آپؐ کے دم سے ہی اس بزم میں دم جانتے ہیں
5
اُن کو خالِق نے خزانوں کی کلیدیں بخشیں
اختیارِ اُن کا فقَط اہلِ ہمم⚠️ جانتے ہیں
6
سدرہ سے آگے گئے شاہؐ نے ملے خاص مَقام
آپؐ ہی اپنا وہ رفتارِ⚠️ قدم جانتے ہیں
7
شُکرِ اللہ کا ساؔجِد ہے بالیقین درود
ہم غم و کرب نہ کچھ درد و الَم جانتے ہیں