← شوقِ فراواں
بازنِ⚠️ حق شہِ دیں ملا و شان دیتے ہیں
جو بے زباں ہیں اُن کو زبان دیتے ہیں
خدا کی رحمتیں اُن پر برستی ہیں دوام
رسولِ پاک پہ جو لوگ جان دیتے ہیں
حضور کرتے ہیں جب خاص ہم پہ چشمِ کرم
نئی زمین نیا آسمان دیتے ہیں
بغیرِ آپؐ کے پانا خدا کا ناممکن⚠️
وہی خدائے احد کا نشان دیتے ہیں
نبیؐ کے ہاتھ سے بٹتے ہیں تخت و تاج تمام
پناہ سب کو وہی مہربان دیتے ہیں
خدا سے مانگنے کو نورِ فیض دل والے
حبیبِ حق کو بیچ⚠️ درمیان دیتے ہیں
انہیؐ کے کھاتے ہیں ساجدؔ دیئے ہوئے لقمے⚠️
حبیبِ ربِّ جہاں ہم کو دان⚠️ دیتے ہیں