← شوقِ فراواں
اُن کو اللہ کی ہم شانِ اتم جانتے ہیں
جو حقیقت ہے نبیؐ کی اسے کم جانتے ہیں
تذکرے اُن کی سخاوت کے سنیں شاہوں سے
اُن کا معیارِ عطا اہلِ کرم جانتے ہیں
شاہِ دیں روحِ سراپا ذوہمۂ⚠️ رعنائی
آپؐ بے سایا عرب اور عجم جانتے ہیں
عرش اور فرش ہوئے آپؐ کی خاطر پیدا
آپؐ کے دم سے ہی اس بزم میں دم جانتے ہیں
اُن کو خالق نے خزانوں کی کلیدیں بخشیں
اختیارِ اُن کا فقط اہلِ ہمم⚠️ جانتے ہیں
سدرہ سے آگے گئے شاہؐ نے ملے خاص مقام
آپؐ ہی اپنا وہ رفتارِ⚠️ قدم جانتے ہیں
شکرِ اللہ کا ساجدؔ ہے بالیقین درود
ہم غم و کرب نہ کچھ درد و الم جانتے ہیں