← شوقِ فراواں
1
وسیلے سے نبیؐ کے اِلتجا ہے ربِ احسن کو
نہ ہرگِز کر کے شیطان نیچا میری گردن کو
2
نبیؐ کا نام لیوا ہوں نہیں ہے خوفِ دشمن کا
بچائے گا خُدا برق و بلا سے میرے خرمن کو
3
مِرا ایمان ہے سینے پر مِرے ہے ہاتھ رحمت کا
نظر آئے گی چاروں سِمت ظُلمت جِسم رہزن کو
4
خُدا سے مانگ طاقت جس میں ہو تائیدِ حق شامِل
بغیر اس کے ہے ابرہنا⚠️ عَبث شمشیرِ آہن کو
5
قِیامت کو تھمے میدان میں جب گمبھلی⚠️ ہو گی
میں تھماؤں گا جَنابِ مصطفٰےؐ کے پاک داماں کو
6
نبیؐ کے سامنے ہوں روز روشن ہے جہاں سارا
چِراغِ ذات ہم کہتے ہیں اُن کے روئے روشن کو
7
یہ محبوبِ خُدا کا خاص ہے ساؔجِد مجھ پر
کہ مجھ نادار و بے کس سے بھی خوف آتا ہے دشمن کو