← اُن کی یاد اُن کا خیال
1
دِل میں اِک اُن کی محبت چاہیے
رات دِن مَستی کی حالت چاہیے
2
دائم مُصطفٰےؐ کا نام ہو
مُجھ کو اُن کا فیضِ نِسبت چاہیے
3
رات دِن دیدار اُن کا ہو نصیب
اُن کی دِل افروز صورت چاہیے
4
اہلِ عالَم کی نہیں پروا ہمیں
مِہرباں وہ چشمِ رحمت چاہیے
5
زِندگی اپنی کا یہ مقصود ہے
شاہِ عالَم کی اِطاعَت چاہیے
6
اُن کے در پر حاضری ہر سال ہو
مہربانی یہ عِنایَت چاہیے
7
اے خُدا! اُن سے تعلق ہو ہمیشہ
تیرے ساؔجِد کو یہ نعمت چاہیے