← اُن کی یاد اُن کا خیال
1
وہ حسیں شہر وہ جمال کہاں
وہ شب و روز و ماہ و سال کہاں
2
آپؐ ہر وصف سے ہوئے موصوف
ہے بِجُز اُن کے ‘ یہ کمال کہاں
3
شبِ تاریک کو سَحر کرنا
اُن کو مشکل کہاں ‘ مُحال کہاں
4
شکلِ انساں میں ذات کا جلوہ
اُن کی عالَم میں ہے مِثال کہاں
5
وہؐ عناصر کی دلکشا ترکیب
اُس طبیعت کا اعتدال کہاں
6
جس طرف مِہرباں ہوئی وہ نظر
اُس طرف رنج اور مَلال کہاں
7
سانس لو باادب یہاں ساؔجِد
لب کُشائی کی ہے مجال کہاں