← اُن کی یاد اُن کا خیال
1
دِل میں نجومِ کیف و مسرّت ہے اِن دنوں
چشمِ کرم کی خاص عِنایَت ہے اِن دنوں
2
اُن کا خِیال اُن کی نَوازِش ہے، شُکرِ حق
صد رونقِ چَمن مِری خَلوت ہے اِن دنوں
3
اُن کی عنایتوں سے مقدّر ہے سرخوشی
دِل کو سُکون، جان کو راحَت ہے اِن دنوں
4
اُن کی حسین یاد ہے دِل میں بسی ہوئی
قِسِمت میں بے بہا مِری دولت ہے اِن دنوں
5
دُنیا کے رنج و غم سے ہے آزاد دِل مِرا
مائل اُدھر وہ دیدۂ رحمت ہے اِن دنوں
6
احباب کے ہجوم میں بھی خلوتی ہوں میں
بے کاروں، کہاں مگر فُرصت ہے اِن دنوں ⚠️
7
ساؔجِد کرم سے خاص ہے میرے کریم کا
پہلے نہیں کبھی تو خوب جو حالت ہے اِن دنوں ⚠️