← اُن کی یاد اُن کا خیال
1
خُدا نے خَلق پر کھولا ہے یوں رحمت کی معدن کو
شِکایت ہے بیگانوں کو نہ شکوہ کوئی دشمن کو
2
نبیؐ کے نُور سے روشن ہیں خورشید و مہ و انجم
ملیں رعنائیاں اُن ہی کی رَعنائی سے گُلشن کو
3
کرم جب اُن کا ہوتا ہے طلب سے بڑھ کے ہوتا ہے
رکھیں پھیلا کے سائل خوب اپنے دِل کے دامَن کو
4
بفضلِ حق تعالیٰ دستِ رحمت ہے مِرے اُوپر
نہیں خطرہ کوئی برق و شرار کا میرے گُلشن کو
5
نبیؐ کا نام لیوا ہوں نبیؐ ہے راہبر میرا
جھکا سکتا نہیں زِنہَار باطِل میری گردن کو
6
وہ گھبراتا ہے اُن کا نام سُن کر خوف کھاتا ہے
حبیبِ حق کے رہ گیروں سے ڈر لگتا ہے رہزن کو
7
خُدا کے واسطے چھیڑو نبیؐ کا تذکرہ ساؔجِد
بہت مُدّت ہوئی ہوئے آنکھوں سے ساون کو ⚠️