اُن کی یاد اُن کا خیال
1

حبیبِ حق کو اگر ہم صدا دیئے ہوتے

انہوں نے لُطف کے دریا بہا دیئے ہوتے

2

نبیؐ کے فیض سے ہوتے بحال دوبارہ

ہزار غم نے دِل و جاں جلا دیئے ہوتے

3

یہ⚠️ مَحشَر ہے فقَط اُن کی چشمِ رحمت پر

خزانے آن میں لاکھوں لگا دیئے ہوتے

4

زیارتِ رُخِ روشن ہمیں بھی ہو جاتی

ہمیں⚠️ بھی جامِ طَرَب کے پلا دیئے ہوتے

5

رہو نبیؐ میں نہیں شِرک نام کی کچھ⚠️ شے

صنم جو ذہن میں ہیں سب گرا دیئے ہوتے

6

وجود ایک ہے موجُود بھی ہے ایک فقَط

جو درمیاں ہیں حجابات اُٹھا دیئے ہوتے

7

نفیس⚠️ شے نہیں ساؔجِد خُدا بھی مل جاتا

جو دِل سے غم⚠️ کے پردے اُٹھا دیئے ہوتے