← اُن کی یاد اُن کا خیال
1
دِل کی آبادی کا سامان اُن کی یاد اُن کا خِیال
ہے مِرے ایمان کی جاں، اُن کی یاد اُن کا خِیال
2
مصحفِ⚠️ رُخ کی تلاوت ہو مجھے دائم نصیب
ہر گھڑی ہو زمزمہ⚠️ خواں اُن کی یاد اُن کا خِیال
3
نامِ اُن کا چارۂ صد کلفت⚠️ و آلام ہے
اِضطِراب و غم کا دَرماں اُن کی یاد اُن کا خِیال
4
ہے تَصوُّر اُن کا جس سے ظُلمتیں کافور ہیں
راستے کرتی ہے آسان اُن کی یاد اُن کا خِیال
5
قُربِ حق ہو گا فروغِ⚠️ لاریب اس درجہ تِرا
جس قدر ہو گی نمایاں اُن کی یاد اُن کا خِیال
6
روح کی دُنیا ہے روشن اُن کے ذِکرِ پاک سے
دِل کو رکھتی ہے درَخشاں اُن کی یاد اُن کا خِیال
7
شاہ سے نِسبت ہے ساؔجِد نعمتِ حق بے بدل
کھولتی ہے بابِ عِرفاں اُن کی یاد اُن کا خِیال