اُن کی یاد اُن کا خیال

غمِ رسولؐ سے بڑھ کر کوئی خوشی ہی نہیں

ہو اُن کے غم میں نہ گزرے وہ زندگی ہی نہیں

عدو کا خوف نہیں ہے نہ فکرِ فردا کا

بنفسِ⚠️ نسبتِ سلطاں کوئی کمی⚠️ ہی نہیں

انہیؐ سے نور نظر ہے انہیؐ سے حُسنِ سحر

نہیں ہے اُن کا اگر عکس روشنی ہی نہیں

حریفِ⚠️ خلد ہوا دشت اُن کے قدموں سے

بجز اُن کے نور کے حُسن اور دلکشی ہی نہیں

ترے نصیب میں گر کثرتِ درود نہیں

تو جان لے تجھے حاصل توانگری ہی نہیں

قسم خدا کی نبیؐ نے بگوشِ⚠️ حق سُن لی

لوگوں سے بات جو میں نے انہی⚠️ ہی نہیں

رسولِ حق کے سوا یاد کچھ نہیں ساجدؔ

بغیرِ حمد و ثنا میری شاعری ہی نہیں