اُن کی یاد اُن کا خیال
1

غمِ رسُولؐ سے بڑھ کر کوئی خُوشی ہی نہیں

ہو اُن کے غم میں نہ گزرے وہ زِندگی ہی نہیں

2

عَدُوّ کا خوف نہیں ہے نہ فکرِ فَردا کا

بنفسِ⚠️ نِسبتِ سُلطاں کوئی کمی⚠️ ہی نہیں

3

انہیؐ سے نُور نظر ہے انہیؐ سے حُسنِ سحر

نہیں ہے اُن کا اگر عکس روشنی ہی نہیں

4

حریفِ⚠️ خُلد ہوا دشت اُن کے قدموں سے

بِجُز اُن کے نُور کے حُسن اور دلکشی ہی نہیں

5

تِرے نصیب میں گر کثرتِ درود نہیں

تو جان لے تجھے حاصل توانگری ہی نہیں

6

قسم خُدا کی نبیؐ نے بگوشِ⚠️ حق سُن لی

لوگوں سے بات جو میں نے انہی⚠️ ہی نہیں

7

رسُولِ حق کے سِوا یاد کچھ نہیں ساؔجِد

بغیرِ حمد و ثَنا میری شاعری ہی نہیں