← اُن کی یاد اُن کا خیال
حق نے بخشا ہے انہیں حُسنِ شمائل کیا کیا
بے شمار اُن کے محاسن ہیں فضائل کیا کیا
غم ہوا کفر کا سر حق کے نبیؐ کے آگے
ظلمتِ شرک ہوئی نور کی قائل⚠️ کیا کیا
جن و انسان و ملک ہاتھوں میں سنبل⚠️ لیے
ہیں کھڑے اُن کے درِ پاک پہ سائل کیا کیا
کھل گئے چشم زدن⚠️ میں جو تھے عقدے مشکل
حل ہوئے آن میں دشوار مسائل کیا کیا
شفقت و جود و کرم، درگزر و عفو و عطا
رحمت و مہر و وفا اُن کے خصائل کیا کیا
چاہیے اُن کا کرم اُن کی نوازش ہر دم
راہِ منزل میں غم⚠️ پیچ⚠️ ہیں حائل کیا کیا
اے خدا! اپنے کرم سے دل بینا⚠️ دے دے
تیرا ساجدؔ ہوا اُس حُسن کا شامل⚠️ کیا کیا