← اُن کی یاد اُن کا خیال
1
مُحیطِ سارے جہاں پر ہے خواجگی⚠️ اُن کی
ہے کس نظر سے نِہاں بندہ پروری اُن کی
2
خُدا کو حُسن سے اپنے بڑی محبت ہے
کوئی بتائے گا کیا شانِ دلبری اُن کی
3
جہانِ اُنس و ملک پر ہے شاہ کی رحمت
رہینِ لُطف ہر ایک خور⚠️ ہر پری اُن کی
4
ہیں اُن کے نام پہ قُرباں جان اور ایمان
خُدا کرے ہو مقدّر مِرا خُوشی اُن کی
5
وہ اِک نظر میں کریں خاکِ راہ کو اِکسیر
تمام فضلِ خُدا کیمیا گری اُن کی
6
ہیں اُن کے قیصر و کسریٰ⚠️ بھی خراج گُزار
فروغِ آدمِ خاکی پیمبری اُن کی
7
خُدا کی ذات کے بے پایاں بحر میں ساؔجِد
علی الدوام فقَط ہے شناوری⚠️ اُن کی